16 نومبر 2026 - 23:52
3 | بحرین میں مکتب تشیّع مٹا دینے کا خلیفی منصوبہ، جسے ٹوٹنا چاہئے

امریکہ کی ایران کے خلاف جنگ کے آغاز کے ساتھ ہی، امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کی میزبان ریاست بحرین پر مسلط آل خلیفہ قبیلے کے حکمران، شیعوں کو مٹانے کے لئے دباؤ اور جبر میں شدت لا رہے ہیں؛ جس کی انتہا آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے لئے عمر قید کی سزا ہے۔ چنانچہ ضروری ہے کہ تمام مسلمان عوام اور حکومتیں آل خلیفہ پر مؤثر دباؤ ڈال کر اس جیسی غیر انسانی سزاؤں کی منسوخی اور جبر کا امتداد روکنے کا مطالبہ کریں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ بحرین کی حکومت نے حالیہ شیعہ مخالف اقدامات میں اس ملک کی اکثریتی شیعہ آبادی کے علماء پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

تیسرا اور آخری حصہ:

"بندر رپورٹ" کا معاملہ اور شیعہ آبادی کی تبدیلی

آل خلیفہ حکومت نے 2002 سے بحرین کی سیاسی اور سماجی فضا کی تشکیل اور ترسیم کے لئے "بندر رپورٹ" کے نام سے ایک خفیہ منصوبہ تیار کیا۔ اس دستاویز کو 2006 میں اس وقت کی وزارت امور کابینہ کے مشیر "صلاح البندر" نے فاش کر دی؛ جس کے نتیجے میں انہیں (صلاح البندر کو) فوری طور پر ملک بدر کر دیا گیا۔

یہ دستاویزات ایک "خفیہ سیکیورٹی-سیاسی نیٹ ورک" یا "خفیہ حکومت (Deep state = ریاست کے اندر ریاست)" سے پردہ اٹھاتی ہیں جس نے حکمران آل خلیفہ خاندان کے قریبی افراد کی نگرانی میں شیعہ اکثریت کو مٹانے کی ذمہ داری سنبھالے ہوئی تھی۔

اس منصوبے کا سب سے مرکزی حصہ اور بنیادی مقصد بھارت، پاکستان، یمن اور سعودی عرب جیسے ملکوں سے ہزاروں سنی تارکین وطن کو شہریت دے کر "آبادیاتی ساخت میں تبدیلی" اور"شیعہ اکثریت کی اقلیت میں تبدیلی" ہے۔

اس پالیسی کو "شیعیان بحرین کے آبادیاتی وزن کم کرنے" اور "احتجاجات، ـ خاص طور پر شیعہ احتجاجات کو کچلنے کے لئے وفادار فوجی قوت کی فراہمی" کی غرض سے آگے بڑھائی جاتی ہے۔ چنانچہ 2011 کے احتجاجات کے بعد، جبری قوتوں کا بڑا حصہ انہی شہریت یافتہ افراد میں سے چنا گیا۔

جہاں خاموشی جائز نہیں ہے

خطے کی پیش رفت اور بحرین کے شیعوں پر جبر میں شدت کے موقع پر، ان کی حمایت کرنا نہ صرف شیعیان عالم بلکہ تمام مسلمانوں کی اہم ذمہ داری ہے۔

اس سلسلے میں، حکومتوں کو چاہئے کہ وہ آل خلیفہ حکومت پر مؤثر دباؤ ڈالتے ہوئے ان رویوں کو روکیں اور آج کی سزاؤں کی منسوخی کا مطالبہ کریں۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بقلم: علیرضائی

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha